قومی ادبی نعت کانفرن  2023

وطن عزیز  کے ادبی حلقوں میں کم وبیش ہر صنف سخن کے حوالے سے  75  سال مکمل   ہونے پر مختلف علمی و ادبی تقاریب کا انعقاد تسلسل سے جاری ہے جس میں ان اصناف پر ہونےو الے کام  كاتحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا جا رہا ہے۔نعت بطورصنف ِ سخن اپنی الگ شناخت اور جداگانہ پہچان رکھتی ہے۔ منظوم جذباتِ محبت کا  موضوع اگر حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات ہوتو اسے عرفِ عام میں ’’نعت‘‘ کہتے ہیں۔ ہر عہد کے سلیم الفطرت لوگ اپنی ذہانتوں کو کام میں لاتے ہوئے اِس صنفِ شعری میں اضافہ کرتے رہے ہیں۔ الحمد للہ اسلامی  اردوشعری ادب کے دامن کو حمد ونعت سے منور کرنے  اور نعت گوئی  کو  باقاعدہ فن بنانے کا اعزاز بھی برصغیر پاک و ہند کو حاصل ہے۔ آج بجاطور پر فخر کے ساتھ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس قدر  نعت خوانی اور نعت گوئی  اِس خطہ  میں ہورہی ہے پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ یہ شعری صنف اپنے موضوع کی تقديس کے اعتبار سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس کے الفاظ و تراکیب  اور تشبیہات و  استعارات اعلیٰ معیار کی شاعری  کے ساتھ ساتھ شرعی حدود وقیود کے التزام  اور مقام رسالت سے آگاہی کا بھی تقاضا کرتے ہیں۔پاکستان میں اردو نعت  نگاری  کی تحریک نے بھی دیگر أصناف سخن کے شانہ بشانہ ہر کہیں اپنی  موجودگی کا إحساس دلایا ہے۔وقت گزرنےکے ساتھ ساتھ  نعت کے تخلیقی ، تحقیقی اور تنقیدی تنوع کو دیکھتے ہوئے  اب اس کی  جامعاتی سطح پر  وابستگی کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس  کی دینی اور تاریخی  اہمیت کے پیش نظر اَب نعتیہ شعری تخلیقات کے ساتھ ساتھ اس موضوع پر ایم ۔فل اور  پی ایچ۔ڈی سطح کے تحقىقى مقالے لکھنے والوں کی تعداد میں بھی روز بروز
اضافہ ہورہا ہے۔ 

نعت کی جامعاتی سطح پراہمیت کو تسلیم  کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور نے حسانؓ بن ثابت نعت ریسرچ سینٹر  (HNRC) کا قیام عمل میں لا کر ملک بھر کی جامعات میں اولیت کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ اس کا  مقصد نعت کو بطور فن اختیار کرنےو الوں کی علمی   و فکری تربیت کے ساتھ ساتھ نعت پر علمی وتحقیقی کام کرنے  والوں  کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس سے ایک طرف تو انھیں متعلقہ مواد کی فراہمی اور اس حوالے سے رہنمائی کی   ضرورتو ں کو پوراکیا جا سکے اور دوسری طرف   نعت خوانی اور نعت گوئی کی تربیت کے موضوع پر ایک ایسا جامع پلان تیار کیا جا سکے جس سے  اس فن کے مجموعی مزاج میں  ایک شائستگی، وقار اور متانت کا تاثر نمایاں ہو ۔ جامعات میں جہاں دیگر علوم و فنون  کی تعلیم دی جاتی ہے  وہیں نعت کو بھی بطور علم پڑھایا اور سکھایا جائے کہ  اس میں محض حسن صوت  ہی نہیں حسن تربیت بھی ضروری ہے اور محض  شعر گوئی پر دسترس ہی کافی نہیں بلکہ نعت كاقرآن و سنت  کی بنیادی تعلیمات سے ہم آہنگ ہونا اور صاحب نعت  کی منزلت کا پاس بھی  بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس سینٹر کے قیام کا مقصد انھی ضرورتوں کو پورا کرنے کی سعی کرنا ہے۔

نعت فورم انٹرنیشنل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جس  کا قیام 2007 میں عمل  میں آیا جس کا مقصد نعت کی علمی و ادبی اور شعری روایت کو آگے بڑھانا تھا۔اس کے تحت  ایک تسلسل سے نعتیہ مشاعروں کا انعقاد، نعتیہ موضوعات پر مذاکرے اور سیمینار، نعتیہ کتب کی تعارفی تقاریب، نعتیہ شخصیات (نعت گو اور نعت خوانی) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اعزازی نشستیں منعقد كى جا  رہی ہیں ۔ مزید برآں،   خدمت گزاران نعت کی یادوں پر مشتمل اہل نعت کے تعارف اور خدمات کے تذکرے کے لیے تقریبات اور نعتیہ ادب کے تحقیقی و تنقیدی سرمائے اور محققین نعت کی علمی پیاس بجھانے کے لیے "مدحت" کے نام سے سہ ماہی جریدے کا آغاز بھی کیا گیا جسے بعد ازاں متعلقہ سرکاری اداروں سے باقاعدہ تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے رجسٹرڈ کروا لیا گیا۔اس جریدے میں نعتیہ موضوعات پر ملک کے معتبر سکالرز کے مضامین اور دنیا بھر سے شعرائے کرام کی تازہ نعتیہ شاعری کا انتخاب اور کسی ایک نعت نگار کا گوشہ شامل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ہنوز جاری و ساری ہے۔نعت فورم انٹرنیشل کو نعت کے موضوع پر پہلی باقاعدہ قومی ادبی کانفرنس منعقد کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جو محکمہ اوقاف و مذہبی أمور حکومت پنجاب  کے اشتراک سے 2019ءمیں کامیابی سے منعقد ہوئی جس میں چاروں صوبوں سے نعت کی نمائندہ شخصیات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے بھی وابستگان نعت نے شرکت کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

قومی ادبی نعت کانفرنس 2023ء حسانؓ بن ثابت نعت ریسرچ سینٹر  منہاج یونیورسٹی اور نعت فورم انٹرنیشنل کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے اہل علم، محققین اور  وابستگان نعت کو شرکت کی دعوت دی  جا رہی ہے جن کی آراء، تجاویز اور گفتگو کی روشنی میں نعت کے آئندہ رجحانات پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ۔نعت کے حوالے سے پچھلے 75 سالوں میں ہونے والے کام کے حوالےسے بہت سے اہم موضوعات کے  کو زیر بحث لایا جائے گا۔ جن میں چند ایک یہاں درج کیے جا رہےہیں۔

۔         پون صدی میں اردو نعت نگاری نے کس طرح ارتقائی سفر طے کرتے ہوئے اپنی اہمیت و مؤثر یت کا إحساس دلایا ہے؟
۔         پاکستان بننے کے بعد نعت خوانی و نعت گوئی کی تحریک کس طرح پروان چڑھی ہے؟
۔         پون صدی میں نعتیہ تنقید اور تحقیق نے کن زاویوں سے اپنا سفر آگے بڑھایا ہے؟
۔         حکومتی سطح پر نعت کے فروغ میں کن شخصیات نے نمایاں کردار ادا کیا؟
۔         عوامی سطح پر فروغ نعت کی نمایاں شخصیات اور ان کے کارہائے نمایاں کیا کیا ہیں؟
۔         جامعاتی سطح پر نعت کو بطور علم وفن اختیار کرنے کی ضرورت و اہمیت کیا ہے؟
۔          سیرت رسولؐ کی عملی جہات کے فروغ اور  اصلاحِ  معاشرہ میں نعت کس طرح معاون ہو سکتی ہے ؟
۔         جدید معاشرتی ، سماجی  اور اخلاقی مسائل کو نعت میں برتنے سے کیا نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں؟
۔         نعت کو موضوعاتی اعتبار سے کس طرح جدید اظہار کے زاویوں سے متصل کیا جا سکتا ہے؟
۔         ادب کی جدید تحریکوں اور تبدیلیوں  سے نعت کس طرح  ہم آہنگ ہو سکتی ہے؟
۔         عہد حاضر میں   محافل نعت  کے مزاج اور انداز  کو کس طرح علمی، فکری اور تربیتی رنگ میں بدلاجا سکتا ہے ؟

کانفرنس کے حوالے سے اہم تاریخیں
 
December 31, 2022 بتدائی خاکہ پیش کرنے کی آخری تاریخ
January 7, 2023 ابتدائی خاکہ منظوری کی آخری تاریخ
January 15, 2023 مکمل مضمون جمع کروانے کی آخری تاریخ
January 20, 2023 مکمل مضمون منظوری کی آخری تاریخ
January 31, 2023 مضمون پیش کرنےکی رجسٹریشن حتمی تاریخ
March 12, 2023 کانفرنس تاریخ









رجسٹریشن فیس
 
 1000 روپے  بطور سامع شرکت (سرٹیفکیٹ۔کانفرنس کٹ) 








اشاعت مضامین
کانفرنس کمیٹی کے جائزے کے بعد منظوری پانےو الے علمی و تحقیقی  مضامین منہاج یونیورسٹی کے تحقیقی مجلہّ "ضوریز" اور  نعت فورم انٹرنیشل کے جریدہ "مدحت " (رجسٹرڈ)   شائع کیے جائیں گے جسے ملک بھر کی نمائندہ جامعات اور لائبریریوں کو بھجوایا جائے گا۔یہ مضامین یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی میسر ہوں گے۔
 
Conference Chair Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri
Deputy Chairman Board of Governors MUL
Conference Co Chair  
Prof. Dr. Fakhar-ul-Haq Noori
Dean of Languages/Dir HNRC MUL
Conference Co Chair 
Sarwar Hussain Naqshbandi
Chairman Naat Forum Intl


رابطے کی دیگر تفصیلات:
0333-5259263راشد حمید کلیامی 
 (umairabbas@mul.edu.pkمحمد عمیر عباس
(qasim.dyreg@mul.edu.pkمحمد قاسم علی شاہ
منہاج یونیورسٹی، لاہور، پنجاب، پاکستان۔
: www.mul.edu.pk  ویب سائٹ
 conferences@mul.edu.pk  ای میل:
+924235145621-624,  +924235145625 فون نمبرز:
: +9203034434325 موبائل




 

حسانؓ بن ثابت سینٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر منہاج یونیورسٹی لاہور اور نعت فورم انٹرنیشنل کے باہمی اشتراک سے قومی ادبی نعت کانفرنس ۲۰۲۳ء بتاریخ: 12 مارچ، 2023ء